JAMMU & KASHMIR فوج کشمیریوں کی نسل کشی کے مذموم منصوبے پر گامزن : جماعت اسلامی Published 394 weeks ago on December 18, 2017 By KashmirNewsObserver سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کرالپورہ کپوارہ میں ایک 22 سالہ نوجوان اصف اقبال کی بے لگام بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں قتل کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو کشمیریوں کی غیر محسوس طریقے پر نسل کشی کے مذموم منصوبے کا حصہ قرار دیتی ہے۔آج تک اسی طریقے سے سینکڑوں بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا اور ایک بھی ملوث اہلکار کو قرار واقعی سزا دینے میں یہاں کی سرکاری انتظامیہ سزا دلوانے میں بری طرح ناکام رہی اور یہاں کی پولیس کیس تک رجسٹر کرنے میں یہ کہہ کر کنی کتراتی ہے کہ یہاں افسپا جیسے قوانین ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ اس طرح لوگوں کے حقوق کی حفاظت میں یہاں کی پولیس اور سرکاری انتظامیہ اپنی منصبی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو کشمیریوں کے حقوق کی ان بدترین خلاف ورزیوں کی طرف فوری توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ان کو رکوانے کے لئے موثر اقدامات پر زور دیتی ہے اور ملوثیں کے خلاف قرارواقعی قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔ Up Next BJP Jubilant over party victory in Gujarat, Himachal Pradesh | KNO Don't Miss Will Setup The First Medical University In J&K : CM Mehbooba | KNO